بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی عتبۂ عسکریہ کے میوزیم میں نایاب نوادرات، قدیم مخطوطات اور 2006ء کے دہشت گردانہ حملے کے شواہد بھی محفوظ ہیں تاریخ میں پہلی بار ترکی کے جنوبی شہر ہاتائے میں حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام محرم کانفرنس کا انعقاد راولپنڈی: شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت سے بین المسالک علمی و فکری سیمینار کا انعقاد کربلا: کیا آپ مخیمِ حسینی میں موجود بئرِ عباسؑ کے بارے میں جانتے ہیں؟ پاکستان: سکردو میں 33ویں بین المذاہب "حسینؑ سب کا" کانفرنس نجف اشرف: شہادتِ امام زین العابدینؑ اور آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیمؒ کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ عزا

بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز

2026-07-15 14:10

بصرہ میں حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والے مجمع الثقلین میں یتیم، مستحق اور نادار خاندانوں کے لیے مزید 250 نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے

منصوبے کے انجینئر فرج جمعہ نے بتایا کہ حرمِ امام حسینؑ پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے گئے 250 مکانات مکمل کرکے مستحق خاندانوں کے حوالے کر چکا ہے، جہاں خاندان باقاعدہ رہائش پذیر ہیں۔ اب پہلے مرحلے کے مجموعی 1000 مکانات میں سے مزید 250 مکانات کی تعمیر کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کر دیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بنیادی انفراسٹرکچر، مکینیکل تنصیبات، صحت و صفائی کے نظام اور زیرِ زمین سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ اب تک 250 میں سے 170 مکانات میں زیرِ زمین نکاسیٔ آب کے پائپ بچھائے جا چکے ہیں، جنہیں بعد ازاں مرکزی سیوریج نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ مکانات کی بنیادوں کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک 32 مکانات کی بنیادیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ نئے مرحلے میں مکانات کا ڈیزائن بھی تبدیل کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر مکان کا رقبہ 150 مربع میٹر سے بڑھا کر 210 مربع میٹر کر دیا گیا ہے۔ پہلے ہر گھر میں چار کمرے ہوتے تھے، جبکہ نئے ڈیزائن میں تین کشادہ کمرے رکھے گئے ہیں تاکہ رہائشیوں کو زیادہ آرام دہ اور وسیع رہائشی ماحول میسر آ سکے

نئے مکانات میں پہلی منزل پر 17 مربع میٹر سے زائد رقبے کا ایک بیڈ روم، 20 مربع میٹر کا فیملی لاؤنج، 20 مربع میٹر کا استقبالیہ اور ایک باورچی خانہ شامل ہوگا، جبکہ دوسری منزل پر 20 مربع میٹر کے دو کمرے، 18 مربع میٹر کا ہال، 12 مربع میٹر پر مشتمل باغیچہ اور ایک بالکونی بھی تعمیر کی جائے گی

فرج جمعہ کے مطابق بنیادوں کی تکمیل کے فوراً بعد مکانات کی تعمیر کے مرکزی مرحلے کا آغاز کیا جائے گا تاکہ انہیں جلد از جلد مستحق خاندانوں کے حوالے کیا جا سکے

انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے کے ساتھ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی تکمیل بھی جاری ہے۔ 150 مکانات ایسے حصے میں واقع ہیں جہاں پانی، سیوریج، بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، جبکہ 600 مکانات پر مشتمل علاقے میں یہ کام تاحال جاری ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ مجمع الثقلین کے ماسٹر پلان میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکول، ایک طبی مرکز، بازار اور جامع مسجد بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کے سب اسٹیشن، سیوریج اور بارش کے پانی کی پمپنگ اسٹیشنز سمیت دیگر بنیادی سہولیات پر بھی تیزی سے کام جاری ہے

توقع ہے کہ رواں سال 250 نئے مکانات مکمل کرکے مستحق خاندانوں کے حوالے کر دیے جائیں گے، جبکہ پہلے مرحلے کے 1000 مکانات کی بیرونی حفاظتی دیوار بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

واضح رہے کہ بصرہ میں حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والا مجمع الثقلین تقریباً 500 دونم اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جہاں مجموعی طور پر 3000 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ متولیِ شرعی حرمِ امام حسینؑ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر شعبۂ انجینئرنگ پروجیکٹس نے مئی 2024ء میں پہلے مرحلے کے تحت 250 رہائشی یونٹس مکمل کیے تھے، جبکہ 1000 مکانات کے لیے سڑکیں، پارکس، پانی، سیوریج، بارش کے پانی کی نکاسی اور بجلی سمیت مکمل بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کیا جا چکا ہے

العودة إلى الأعلى