حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

حرم امام علیؑ میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، تاریخی جلوس کربلا کی جانب روانہ

2026-07-08 12:35

امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ نجف اشرف میں روضۂ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ میں ادا کر دی گئی

شہید رہبر کا جسدِ اطہر نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں عراقی حکام اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میت کا استقبال کیا

نمازِ جنازہ کے بعد شہید رہبر کا تاریخی جلوسِ جنازہ کربلائے معلیٰ کی جانب روانہ ہوا، جس میں لاکھوں سوگوار شریک ہیں۔ ان کے ہمراہ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کے اجساد بھی کربلا منتقل کیے گئے، جہاں روضۂ امام حسینؑ پر حاضری اور مراسمِ تعزیت ادا کیے جائیں گے

اس سے قبل ایران کے مقدس شہر قم میں لاکھوں افراد کی شرکت سے عظیم الشان جلوسِ جنازہ برآمد ہوا، جس میں سوگواروں نے اپنے شہید رہبر کو پرسوز انداز میں الوداع کہا۔ قم میں مراسم کی تکمیل کے بعد رات کے وقت میتوں کو عراق منتقل کیا گیا

ذرائع کے مطابق نجف اور کربلا میں مذہبی مراسم کی ادائیگی کے بعد شہداء کے اجساد دوبارہ ایران منتقل کیے جائیں گے، جہاں ان کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے احاطے میں کی جائے گی

منسلکات

العودة إلى الأعلى