حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

کربلا میں پہلی بار جدید جرمن فوڈ فنگر پرنٹ ٹیسٹنگ مشین نصب

2026-07-07 09:12

حرمِ امام حسینؑ کے ادارۂ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے زیرِ انتظام سیدہ خدیجہ الکبریٰؑ اسپیشلسٹ اسپتال برائے خواتین میں جدید جرمن ساختہ EUROIMMUN فوڈ فنگر پرنٹ (غذائی حساسیت) ٹیسٹنگ مشین نصب کر دی گئی ہے

یہ اپنی نوعیت کی پہلی جدید طبی ٹیکنالوجی ہے جو صوبۂ کربلا میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد عالمی معیار کے مطابق نہایت درست اور جدید تشخیصی سہولیات فراہم کرنا ہے

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ جدید مشین جسم کے 50 سے زائد غذائی اجزاء کے خلاف ردِعمل کا تجزیہ کرتی ہے، جس کے ذریعے مختلف غذاؤں سے ہونے والی حساسیت اور بعض غذاؤں کی عدم برداشت کی انتہائی درست تشخیص ممکن ہو جاتی ہے

اس ٹیسٹ کی بنیاد پر معالجین ہر مریض کی طبی کیفیت کے مطابق سائنسی اصولوں پر مبنی جامع تشخیص کرتے ہوئے مناسب غذائی منصوبہ (ڈائٹ پلان) بھی ترتیب دے سکتے ہیں

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید ٹیسٹ متعدد ایسی طبی پیچیدگیوں کی تشخیص میں مؤثر ثابت ہوگا جن کی وجوہات اکثر مریضوں کے لیے واضح نہیں ہوتیں۔ ان میں غذائی حساسیت، نظامِ ہاضمہ کی مختلف بیماریاں، وزن کم کرنے میں دشواری، اور غذا سے متعلق بعض اعصابی عوارض شامل ہیں، جس سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا اضافہ اسپتال کے اس جامع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت لیبارٹری اور تشخیصی خدمات کو جدید ترین خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور عالمی معیار کی طبی ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ مریضوں کو ایسے جدید تشخیصی ٹیسٹ کروانے کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت پیش نہ آئے

واضح رہے کہ حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام سیدہ خدیجہ الکبریٰؑ اسپیشلسٹ اسپتال برائے خواتین جدید طبی و تشخیصی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے اور ماہر طبی عملے کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی طبی سہولیات کو مسلسل وسعت دے رہا ہے، تاکہ عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والی خواتین کو عالمی معیار کی صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى