کربلا: سفیر امام حسینؑ اسپتال نے زیارتِ عاشوراء کے دوران 18 ہزار سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کیں

2026-06-28 11:48

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام سفیر امام حسینؑ سرجیکل اسپتال نے یومِ عاشوراء کے موقع پر اپنے خصوصی طبی منصوبے کے تحت 18 ہزار سے زائد زائرین کو طبی و علاجی خدمات فراہم کیں

اس مقصد کے لیے زیارتی راستوں پر قائم ہنگامی طبی مراکز اور میڈیکل یونٹس کے ذریعے زائرین کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات مہیا کی گئیں

اسپتال کے انتظامی معاون انجینئر عباس عبد علی نے بتایا کہ ہنگامی طبی مراکز اور میڈیکل یونٹس نے 8 محرم الحرام سے اپنی خدمات کا آغاز کیا، جبکہ ان میں سے بعض مراکز 13 محرم الحرام، یعنی تدفینِ شہدائے کربلا کے مراسم کے اختتام تک، خدمات انجام دیتے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ یومِ عاشوراء کے دوران سفیر امام حسینؑ اسپتال، ہنگامی طبی مراکز اور میڈیکل یونٹس نے مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زائرین کو مختلف طبی و علاجی خدمات فراہم کیں، جو زائرین کی خدمت کے لیے مرتب کیے گئے جامع طبی منصوبے کا حصہ تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران کسی بھی زائر کی وفات کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، جبکہ پانچ ہنگامی آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیے گئے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے نے مسلسل تیاری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مریضوں کو مؤثر طبی سہولیات فراہم کیں

انہوں نے کہا کہ اسپتال نے اپنے تمام انسانی، طبی، فنی، انتظامی اور خدماتی وسائل زائرین کی خدمت کے لیے بروئے کار لائے، تاکہ انہیں بہترین، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ یہ اقدامات حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے لاکھوں زائرین کو جامع اور محفوظ طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کی عملی ترجمانی کرتے ہیں

العودة إلى الأعلى