کربلا: بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر برف کی ڈیمانڈ میں اضافہ

2026-06-20 12:53

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صیانہ نے ماہِ محرم الحرام اور مراسمِ عزائے رکضۃ طویریج کے لیے اپنے خصوصی خدماتی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے اقدامات کیے گئے ہیں

شعبے کے سربراہ انجینئر عبدالحسن محمد نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور زائرین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے برف کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے

اس مقصد کے لیے ایک نیا برف ساز کارخانہ فعال کر دیا گیا ہے، جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت 15 ٹن ہے۔ یہ کارخانہ دیگر موجودہ یونٹس کے ساتھ مل کر حرمِ حسینیؑ کے مختلف شعبوں اور حسینی مواکب کو برف فراہم کرے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین کی آمد و رفت کو منظم اور سہل بنانے کے لیے صحنِ حسینی کے اندر اور باہر خصوصی راستے قائم کیے گئے ہیں، جس سے زیارت کے دوران داخلے اور اخراج میں مزید روانی پیدا ہوگی

اس کے علاوہ روضۂ مطہر کے اطراف میں 28 ہزار مربع میٹر رقبے پر نئے سایہ دار مقامات بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ ایک جدید انجینئرنگ ڈیزائن کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، جو ہوا کی مناسب آمد و رفت کو یقینی بناتا اور ازدحام کے باعث دم گھٹنے کے امکانات کو کم کرتا ہے، تاکہ زائرین کو شدید گرمی سے تحفظ اور زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے

العودة إلى الأعلى