محرم الحرام کی مناسبت سے حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں سرخ قالین بچھا دیے گئے کربلا: حرمِ امام حسینؑ میں پرچم کشائی کی غم اندوز تقریب 16 جون کو منعقد ہوگی کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد

کربلا: حرمِ امام حسینؑ میں پرچم کشائی کی غم اندوز تقریب 16 جون کو منعقد ہوگی

2026-06-15 08:36

حرمِ امام حسینؑ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ گنبدِ مبارکِ امام حسینؑ پر پرچمِ عزا کی سالانہ پرچم کشائی کی روح پرور اور غم اندوز تقریب منگل 16 جون کی شام منعقد ہوگی

اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے عزاداروں کے استقبال کے لیے تمام انتظامی، خدماتی اور سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

حرمِ مقدس کے شعبۂ حفظِ نظام کے سربراہ، انجینئر رسول فضالہ نے بتایا کہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منگل کی شام منعقد ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں زائرین اور محبانِ اہلِ بیتؑ کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت، سلامتی اور منظم آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حرمِ حسینی کے مختلف خدماتی اور انتظامی شعبے مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ عزادار پرسکون، منظم اور روحانی ماحول میں ان بابرکت مراسم میں شرکت کر سکیں

واضح رہے کہ گنبدِ امام حسینؑ پر سیاہ پرچمِ عزا کی پرچم کشائی ماہِ محرم الحرام 1448 ہجری کی آمد کا باضابطہ اعلان تصور کی جاتی ہے

اس غم اندوز تقریب کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ، اہلِ بیتِ اطہارؑ اور ان کے وفادار اصحابؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عزائی اور عاشورائی مراسم کا آغاز ہو جاتا ہے

العودة إلى الأعلى