حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق فیاضؒ کے وصال پر مرجع اعلیٰ سید علی الحسینی سیستانی دام ظلہ کا تعزیتی پیغام

2026-06-04 16:06

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

مجھے انتہائی رنج و غم کے ساتھ اپنے مخلص برادر، مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاضؒ کے وصال کی خبر موصول ہوئی

مرحوم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے

وہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کی ممتاز علمی شخصیات میں شمار ہوتے تھے

تدریس، تصنیف اور علمی خدمات کے میدان میں ان کی مخلصانہ کاوشیں نہایت نمایاں اور گراں قدر تھیں

اسی لیے ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا بہت بڑا ہے، جسے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے سوا پُر کرنا ممکن نہیں

میں اس عظیم سانحے پر امامِ زمانہؑ (ارواحنا لہ الفداء)، حوزہ علمیہ، مرحوم کے اہلِ خانہ اور جملہ مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں محمد و آلِ محمدؐ کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، پسماندگان اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل اور سکونِ قلب عطا فرمائے۔

ولا حول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم

علی الحسینی السیستانی

18 ذی الحجہ 1447ھ

العودة إلى الأعلى