حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام تلعفر میں عیدِ غدیر کی پُروقار تقریب کا انعقاد

2026-06-04 12:08

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ امورِ دینیہ کے ذیلی ادارے، صادق الامین فکری و ثقافتی مرکز کی جانب سے ضلع تلعفر میں عیدِ غدیر کی مناسبت سے ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی مؤمنین اور مختلف سماجی و دینی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

عیدِ غدیر ہمیں متحد کرتی ہے کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد عیدِ غدیر کی عظیم اسلامی مناسبت کو منانا، ولایتِ اہلِ بیتؑ کے پیغام کو عام کرنا اور امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی سیرتِ مبارکہ سے وابستگی کو فروغ دینا تھا

تقریب میں مختلف دینی، ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں مقررین نے واقعۂ غدیر کی اہمیت، اس کے اعتقادی و تاریخی پہلوؤں اور اسلامی معاشرے میں اس کے اثرات پر روشنی ڈالی

شعبۂ صادق الامین فکری و ثقافتی مرکز موصل کے مسئول شیخ خلیل العیلیاوی کے مطابق تقریب سے سید منتظر الحیدری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے واقعۂ غدیر کے فکری، اعتقادی اور تاریخی ابعاد پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ سے تمسک امتِ مسلمہ کی ہدایت اور کامیابی کی ضمانت ہے

بعد ازاں مرجعیتِ عالیہ کے نمائندے سید حسین اصلان نے اپنے خطاب میں شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے تلعفر کے عوام کی اس مبارک مناسبت کے احیاء اور اس میں بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے غدیر کو دینِ اسلام کی تکمیل، امت کی وحدت اور الٰہی قیادت کے تسلسل کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے فضائل، مناقب اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی

تقریب کے دوران شعراء اور منقبت خواں حضرات نے عیدِ غدیر کی مناسبت سے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیے، جن کے ذریعے اہلِ بیتؑ سے محبت، ولایت سے وابستگی اور اس عظیم عید کی خوشیوں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر روحانی مسرت، ایمانی جذبے اور ولائی عقیدت کی دلنشین فضا قائم رہی

تقریب کے اختتام پر اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں حصہ لینے والے شرکاء، معاونین اور خدمت گزاروں کو اعزازی اسناد اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ عیدِ غدیر کے پیغام کو عام کرنے اور اس اہم دینی شعیرے کے احیاء میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : عید سعید غدیر خم

العودة إلى الأعلى