قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کے وفد کی آمد عالمِ تشیع آج ایک مرجعِ تقلید، جلیل القدر فقیہ کے سایۂ شفقت سے محروم ہو گیا ہے کربلا و نجف اشرف میں مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق فیاضؒ کی پُر وقار تشییعِ جنازہ کی تصویری جھلکیاں

کربلا :عیدِ غدیر کی مناسبت سے خدیجۃ الکبریٰؑ اسپتال میں علاج معالجے پر 50 فیصد رعایت

2026-06-03 12:29

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام خدیجۃ الکبریٰؑ برائے امراضِ نسواں تخصصی اسپتال میں عیدِ سعیدِ غدیر کی مناسبت سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

یہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کل بروز جمعرات، 18 ذی الحجہ، منعقد ہوگا۔

اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بیداء ابراہیم التمیمی نے بتایا کہ روضۂ حسینی کے متولیِ شرعی جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایات اور حرم کے اسپتالوں کے نگران ڈاکٹر صباح الموسوی کی نگرانی میں اس خصوصی طبی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ عیدِ غدیرِ اَغر کی بابرکت مناسبت سے اسپتال میں ایک روز کے لیے تمام طبی خدمات پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ اقدام عوام کو معیاری، جامع اور رعایتی طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے

اس خصوصی پیکج میں مشاورتی کلینکس میں طبی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور جراحی آپریشنز سمیت اسپتال کی بیشتر طبی خدمات شامل ہوں گی۔

انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عیدِ غدیر کی خوشیوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا، مریضوں کے علاج میں آسانی پیدا کرنا اور معاشرے میں صحت عامہ کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى