حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

وزارتِ داخلہ: عیدِ غدیر کی مناسبت سے جامع سیکیورٹی پلان تیار

2026-06-01 13:45

عراق کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر نجف اشرف میں زائرین کی آمد کے پیشِ نظر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدِ غدیر کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین سیکیورٹی، ٹریفک اور خدماتی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ پُرامن اور منظم ماحول میں اس عظیم مناسبت میں شرکت کر سکیں

وزارت نے تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی، انسانی ہمدردی اور نظم و ضبط کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں

وزارتِ داخلہ کے ترجمان، کرنل محمد علی الحسّون نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ کے سینئر نائب وزیر حسین العوادی نے نجف اشرف اور کربلا مقدسہ کے سیکیورٹی حکام اور اعلیٰ ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں عیدِ غدیر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

انہوں نے کہا کہ تمام سیکیورٹی اداروں اور معاون تنظیموں کے تعاون سے ایک جامع سیکیورٹی و خدماتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد بغداد اور دیگر عراقی صوبوں سمیت بالخصوص نجف اشرف اور کربلا مقدسہ میں آنے والے زائرین اور شہریوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح کا امن، تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہے، کیونکہ اس موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے

ترجمان کے مطابق منصوبے میں انٹیلی جنس سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا، سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی، ٹریفک نظام کو بہتر بنانا، شہریوں اور زائرین کی گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا، نیز اندرونی و بیرونی شاہراہوں کی مکمل نگرانی اور حفاظت شامل ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور میدان میں مسلسل موجودگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عیدِ غدیر کی تقریبات پُرامن، محفوظ اور منظم ماحول میں منعقد ہو سکیں

کرنل محمد علی الحسّون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زیارت کو عسکری رنگ نہیں دیا جائے گا بلکہ زائرین کے ساتھ انسانی ہمدردی، احترام اور حسنِ سلوک کے اصولوں کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا، جبکہ نجف اشرف اور کربلا مقدسہ کی سیکیورٹی قیادتوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

العودة إلى الأعلى