حرم حضرت عباس علیہ السلام اور چینی کمپنی کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال

2025-12-09 09:00

چین کی معروف کمپنی کے مشرقِ وسطیٰ کے ڈائریکٹر نے حرم حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا، جہاں مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی

حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کی مجلسِ انتظامیہ کے رکن کاظم عبادہ نے کہا کہ عتبہ عباسیہ عراق اور بیرونِ ملک کی تمام عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور شراکت کے لیے اوپن پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو اس کے ترقیاتی اور خدماتی منصوبوں کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے

انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی کے وفد نے اس ملاقات کی سرکاری درخواست دی تھی تاکہ متعدد اہم شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھولے جا سکیں  اس کے علاوہ عراق کے اندر کارخانے قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بات چیت بھی زیرِ غور آئی، جو قومی معیشت کو تقویت دینے اور عراقی شہریوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ العتبہ عباسیہ کے تمام منصوبوں کا اولین مقصد منافع کے بجائے ملک اور عوام کی خدمت ہے

کاظم عبادہ کے مطابق ملاقات کے دوران حرم کی جانب سے جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا۔ چینی وفد نے حرم کی خدمات، منصوبوں کے معیار اور ترقیاتی رفتار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تکنیکی تعاون اور نئے شعبوں میں شراکت کے لیے آمادگی ظاہر کی

کمپنی کے ڈائریکٹر ٹونی لی نے کہا میں کربلا آیا اور عتبہ عباسیہ کی انتظامیہ سے تعاون کے امکانات پر بات چیت کی، یہاں گزشتہ برسوں میں ہونے والی نمایاں ترقی خصوصاً زرعی شعبے میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی


منسلکات

العودة إلى الأعلى