حرم امام حسین علیہ السلام کو ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری مل گئی

2025-12-09 07:36

حرمِ امام حسین علیہ السلام کی ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں کربلاء میں الثقلین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں سے ابتدائی منظوری حاصل کر لی گئی ہے

معاون رئیسِ اتھارٹی ڈاکٹر حاکم جبّوری نے کہا کہ حرم کی ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے کربلاء میں الثقلین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لیے تمام سرکاری اداروں کی ابتدائی منظوری مکمل کر لی ہے

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام تعمیراتی اور عمرانی نقشے تیار ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت ماہر انجینئرنگ ٹیمیں مٹی کے ٹیسٹ کا عمل انجام دے رہی ہیں ،اس مرحلے کے بعد منصوبے پر عملی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا کل رقبہ 57 دونم ہے، جس میں متعدد تعلیمی عمارتیں، وسیع سبزہ زار اور مختلف خدماتی سہولیات شامل ہوں گی

ڈاکٹر جبّوری کے مطابق اس یونیورسٹی کا مقصد ایسے تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین تیار کرنا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق کام کر سکیں، ملک کے بڑھتے ہوئے تکنیکی شعبوں کی ضروریات پوری کریں، اور نوجوان نسل کو بااختیار بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنائیں

العودة إلى الأعلى