عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

عتبۂ حسینیہ نے چوتھے بین الاقوامی جشنِ کوثر العصمة کی تیاریاں مکمل کر لیں

2025-12-10 06:16

حرمِ امام حسین علیہ السلام نے حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے چوتھے بین الاقوامی جشنِ کوثر العصمة کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں

اس پُروقار جشن میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کے نامور اساتذہ بھی شرکت کریں گے

حرم کے شعبۂ مذہبی جشن و تقاریب کے مسؤول جناب علی کاظم سلطان نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ جشن صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جشن چار روز تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد پروگرام شامل ہوں گے، جن میں حوزۂ علمیہ کے فضلاء اور مختلف جامعات کے اساتذہ کی علمی نشستیں، ایک خصوصی فنی نمائش، اور اس سال بالغ ہونے والی بچیوں کے لیے تقریبِ جشنِ بلوغت بھی شامل ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ علمی نشستوں میں جنابِ سیدہ سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی و علمی مقالات پیش کیے جائیں گے

مزید کہا کہ جشن میں ’کوثر العصمة‘ فنی نمائش کا بھی افتتاح کیا جائے گا، جس میں کئی شعبے، ورکشاپس، تربیتی و تعلیمی اسٹیشنز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی

آخر میں انہوں نے بتایا کہ جشن کے دوران مختلف قرآنی و ثقافتی محافل کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ معزز مہمانوں کو حرمِ حسینی کے زیرانتظام جاری منصوبوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ اسی طرح بعض جامعات، اسکولوں اور سرکاری اداروں میں بھی اس مبارک موقع کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : کوثر عصمہ

العودة إلى الأعلى