حرمِ امیرالمؤمنینؑ کے صحن و ضریح کو 11 ہزار سے زائد پھولوں سے آراستہ کردیا گیا

2025-12-10 10:10

عتبۂ علویہ کی وحدةُ تزیین الحرم نے حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے روضۂ مبارکِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے صحن اور اس کی راہداریوں کو 11 ہزار سے زیادہ تازہ پھولوں سے مزین کرکے جشن کی بہاریں بکھیر دیں

حرمِ امام علیؑ کے شعبۂ تزئین کے مسؤول جناب بارق ہادی کے مطابق اس سال جشنِ ولادت کے پروگرام کے تحت حرمِ مطہر اور صحنِ مبارک میں قدرتی پھولوں کی مالائیں آویزاں کی گئی ہیں جن کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ تقریبات پورے ہفتے تک جاری رہیں گی، جسے أسبوع العفاف (ہفتۂ عفاف) کے عنوان سے منایا جا رہا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ شعبے نے صحنِ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی راہداریوں میں بھی سجاوٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہفتۂ عفاف کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے لیے خصوصی آرائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تمام کام مسلسل جاری ہیں تاکہ اس مبارک موقع کی روحانیت، تقدس اور جلال کو بہترین انداز میں اجاگر کیا جا سکے

مزید برآں، یہ تمام سرگرمیاں العتبۂ علویہ کے اُس جامع پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد اس عظیم مناسبت کو شایانِ شان طریقے سے منانا، سیدۂ کونین سلام اللہ علیہا کے مقامِ رفیع کو نمایاں کرنا اور نجفِ اشرف کے ماحول میں عفت و پاکیزگی کی اقدار کو مزید مضبوط کرنا ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى