حرم حضرت عباس علیہ السلام کی زیارتِ اربعین کے دوران سیکیورٹی اور انتظامات کی جدید مانیٹرنگ
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ مواصلات و انفارمیشن سیکیورٹی نے زیارتِ اربعین کے موقع پر کیمروں کے جدید نظام کے ذریعے سیکیورٹی اور انتظامی امور کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کیا ہے
شعبہ کے سربراہ فراس عباس حمزہ نے بتایا کہ زیارتِ اربعین کے انتظامات کو مؤثر اور ہم آہنگ بنانے کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ آلات نصب کیے گئے ہیں، جن سے حفاظتی، خدماتی اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئی ہے
انہوں نے وضاحت کی کہ حفاظتی پہلو میں حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے روضہ کے اطراف کے راستوں اور گلیوں کی مسلسل نگرانی شامل ہے، تاکہ زائرین کی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے
خدماتی پہلو میں صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی، کچرے کی بروقت نکاسی، اور گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنانا شامل ہے، نیز ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لیے کولروں کی مسلسل جانچ اور خالی ہونے کی صورت میں فوری طور پر دوبارہ بھرنے کی اطلاع دینا بھی اس میں شامل ہے
فراس حمزہ کے مطابق انتظامی پہلو میں روضہ مبارک کے دروازوں کی نگرانی کے ذریعے رش والے مقامات کی نشاندہی کر کے متبادل راستے کھولنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، عزاداری کے جلوسوں کی آمد و رفت کو منظم بنانے اور انہیں باآسانی حرم میں داخل کرنے کے لیے بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے



