حرم حضرت عباس علیہ السلام نے زیارتِ اربعین میں شریک زائرین کی تعداد کا اعلان کر دیا

2025-08-15 16:57

حرم حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ نے آج جمعہ (20 صفر المظفر 1447ھ) بمطابق (15 اگست 2025ء) اعلان کیا کہ اس سال زیارتِ اربعینِ امام حسین علیہ السلام میں 21,103,524 (اکیس ملین، ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو چوبیس) زائرین نے شرکت کی

حرم حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کے مطابق، زائرین کی گنتی کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس نہایت جدید اور درست الیکٹرانک کاؤنٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا، جو کربلا مقدسہ کی طرف آنے والے راستوں اور روضۂ مبارک کے داخلی دروازوں سے گزرنے والے زائرین کا ریکارڈ محفوظ کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم امامِ زمانہ حضرت حجۃ بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، ان کے آباء و اجداد علیہم السلام، مراجعِ عظام اور پورے عالمِ اسلام، بالخصوص انبیاء، اوصیاء اور اولیاء کی سرزمین عراق کی خدمت میں اربعینِ امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مسلم ممالک کو ہر برائی سے محفوظ رکھے، اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے تمام زائرین کو ان کے شہروں اور وطنوں میں سلامتی کے ساتھ پہنچائے اور ان کے اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

بیان میں مزید کہا گیا کہ حسبِ روایت، جو 13 صدیوں سے جاری ہے، اس سال بھی شہرِ کربلا مقدسہ نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے لاکھوں عقیدت مند زائرین کی میزبانی کا شرف حاصل کیا۔ اس بابرکت موقع پر حرم کی خدمت کرنے والے اداروں نے زائرین کے لیے متنوع خدمات پیش کیں، جن میں طبی سہولیات، عزاداری کی مجالس اور دیگر رفاہی خدمات شامل ہیں۔ ان خدمات میں زائرین کی تعداد کا اندراج بھی شامل تھا، جو عتبهٔ عباسیہ کے شعبۂ مواصلات و معلومات کی جانب سے جدید الیکٹرانک کاؤنٹنگ سسٹم کے ذریعے کیا گیا

 مزید برآں، شہرِ کربلا میں دیگر خدمات کا تجزیاتی و شماریاتی ریکارڈ مرکز الکفیل برائے معلومات و اعداد و شمار کی جانب سے تیار کیا گیا

اعداد و شمار کے مطابق، یکم صفر سے لے کر 20 صفر کی شام 6 بجے تک، کربلا مقدسہ میں پانچ بڑے داخلی راستوں

 1بغداد سے کربلا

2 نجف سے کربلا 

3 بابل سے کربلا

4 حسینیہ سے کربلا 

داخل ہونے والے زائرین کی کل تعداد 21,103,524 رہی، جو اس سال زیارتِ اربعین میں شریک ہونے والوں کا ریکارڈ ہے۔

پچھلے چند سالوں میں اربعین کے موقع پر کربلا معلی میں زائرین کی تعداد 

سن 2016ء / 1438ھ ۔ ایک کڑور بارہ لاکھ سے زیادہ 

سن 2017ء / 1439ھ ۔ ایک کڑور اڑتیس لاکھ سے زیادہ 

سن2018ء / 1440ھ ۔ ایک کڑور ترپن لاکھ سے زیادہ 

سن 2019ء / 1441ھ ۔ ایک کڑور باون لاکھ سے زیادہ 

سن 2020ء / 1442ھ ۔ ایک کڑور پینتالیس لاکھ سے زیادہ 

سن 2021ء / 1443ھ ۔ ایک کڑور تریسٹھ لاکھ سے زیادہ 

سن 2022ء / 1444ھ ۔ دو کڑور گیارہ لاکھ سے زیادہ 

سن 2023ء / 1445ھ ۔ دو کڑور بیس لاکھ سے زیادہ 

سن 2024ء / 1446ھ ۔ دو کڑور چودہ لاکھ سے زیادہ 

اور اس سال سن 2025ء / 1447ھ ۔ دو کڑور گیارہ لاکھ سے زیادہ

العودة إلى الأعلى