حرم امیر المومنین علیہ السلام نے ایام شہادت میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افطار تقسیم کیے

2025-03-22 12:58

امیر المؤمنین علیہ السلام کی المناک شہادت کی مناسبت سے صحن سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں پُروقار افطار کا اہتمام کیا گیا

مضیفِ حرم امام علی علیہ السلام کے مسؤول، اَثیر اتمیمی نے بتایا کہ حرم مقدس نے 18 سے 21 رمضان المبارک کے دوران روزانہ ایک لاکھ سے زائد زائرین کے لیے افطار کا انتظام کیا۔ اس سلسلے میں صحن سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور مدینۃ الإمام الرضا علیہ السلام میں بڑے دسترخوان بچھائے گئے، جبکہ محتاجوں اور فلاحی مراکز میں بھی کھانے تقسیم کیے گئے۔ مزید برآں، خصوصی متحرک ٹیمیں مقرر کی گئیں تاکہ مقدس حرم کی طرف جانے والے راستوں میں روزہ داروں تک افطار بروقت پہنچایا جا سکے

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ صرف 20 رمضان المبارک کو مضیف نے 40 ہزار سے زائد افراد کے لیے افطار فراہم کیا، اور یہ سلسلہ ماہِ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا، جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران مہمان نوازی اور سخاوت کے جذبے کو مزید فروغ دینا ہے

تمیمی نے مزید کہا کہ افطار کی تقسیم کا عمل صرف حرم کے اندر محدود نہیں تھا بلکہ اسے کئی مرکزی راستوں تک بھی وسعت دی گئی، جن میں عتبہ مقدسہ کے داخلی راستے، شارع طوسی، شارع الرسولؐ، شارع الصادق، اور شہر کا داخلی دروازہ شامل ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ روزہ داروں تک بروقت افطار پہنچایا جا سکے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى