کربلا میں جدید طبی منصوبہ: خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال کی تعمیر 73 فیصد مکمل نجف: بین الاقوامی قرآنی کورسز میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 106 طلبہ کے اعزاز میں تقریب پانچویں عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسینؑ کی شاندار شرکت "الدیار الطیبہ ہاؤسنگ سوسائٹی: مرجعیتِ اعلیٰ کا غریبوں کے لیے تحفہ : تصویری جھلکیاں پاکستانی شہر کراچی میں علم کشائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روح پرور مناظر حرم امام حسین علیہ السلام عراق بھر میں 25 اسپتال تعمیر کرے گا مرجعیتِ اعلیٰ کے حکم پر حرم امام حسین علیہ السلام نے شام میں 2000 افراد کو پناہ فراہم کی اسلام آباد: جامعہ الکوثر کی فضا میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ مبارک کا متبرک علم بلند کر دیا گیا حرم امام حسین علیہ السلام سبطین یونیورسٹی کو سکالرشپ دے گا لبنان: مرجع اعلیٰ آیت اللہ سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے دفتر کے سربراہ نے النبطیہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا

حرم امام حسین علیہ السلام عراق بھر میں 25 اسپتال تعمیر کرے گا

2024-12-07 10:34

بنیادی طبی سہولیات عوام کے دروازے تک پہنچانے کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے مختلف صوبوں میں 25 اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے

حرم کے ذیلی ادارے برائے انسانی امور کے اہلکار احمد عبد الرضا خفاجی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر ایک جامع منصوبے کے تحت عراق کے مختلف صوبوں میں 25 اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وارث فاؤنڈیشن کے ذریعے عوامی تعاون سے معاشرے میں ایثار، انفاق فی سبیل اللہ، اور ضرورت مند مریضوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے جذبات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جس کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ادارے کا بنیادی کام کینسر کے مریضوں، خاص طور پر بچوں کی مدد کرنا ہے، جو بیرونِ ملک علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ ان ضرورت مند افراد کے علاج پر ماہانہ تقریباً دو ارب عراقی دینار خرچ ہوتے ہیں۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى