کربلا : وطن اور مقامات مقدسہ کی دفاع میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے غازیوں کی تکریم

2025-06-04 10:03

حرم امام حسین علیہ السلام نے فتویٰ دفاعِ کفائی پر لبیک کہنے والے 30 غازی جوانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا

شعبے کے میڈیا انچارج، جناب عماد الجشعمی نے کہا حرم کے شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے شعبہ نے فتویٰ دفاعِ کفائی پر لبیک کہنے والے 30 زخمیوں کی میزبانی کی، جو کہ ایک خصوصی پروگرام کے تحت کی گئی جس میں عتبات عالیہ کی زیارت اور ان غازیوں کی تکریم شامل تھی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزبانی مرجعیت دینی کے نمائندے، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر کی گئی، آپ نے ہر وقت شہداء، زخمیوں،غازیوں اور مجاہدین کے اہل خانہ کی دیکھ بھال پر زور دیتے ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلقین کرتے ہیں جو ان بہادر جوانوں نے پیش کیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ زخمی افراد، جنہوں نے فتویٰ دفاع کفائی پر لبیک کہا اور میدان جنگ میں لڑنے کے لئے گئے اور قربانی دی، انہیں حرم امام حسین علیہ السلام کے صحن میں خوش آمدید کہا گیا۔ اور انہیں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابوالفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کا موقع فراہم کیا گیا اور ان کے لیے امام حسین (ع) کے مہمان خانے میں ظہرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا

انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد زخمیوں اور شہداء کے اہل خانہ کی وہ روحانی و پدرانہ سرپرستی کرنا ہے، جس کی مرجعیت دینی اعلی نے ہمیشہ تلقین کی ہے، تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ فتویٰ دفاع کفائی اور ان جوانوں کی قربانیوں ہی کی بدولت سرزمین، ناموس اور مقدسات کی حفاظت ممکن ہوئی ہے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعزاز، زخمیوں کی پیش کردہ قربانیوں کی قدردانی کی علامت ہے، اور عتبہ حسینیہ مقدسہ کی جانب سے عظیم قربانی دینے والے طبقے کی مسلسل حمایت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے

عتبہ حسینیہ مقدسہ اپنی مسلسل انسانی اور دینی کوششوں کے ذریعے اس بات کے عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی مکمل نگہداشت جاری رکھے گی، اس اعتراف میں کہ انہوں نے وطن کی عزت و مقدسات کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى