حرم حضرت عباسؑ کے زیر اہتمام منعقدہ نویں سالانہ "فتویٰ دفاعِ مقدس" ثقافتی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر

2025-05-31 11:37

روضہ مبارک حضرت عباسؑ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے شعبۂ فکری و ثقافتی امور اور "الوافی فاؤنڈیشن برائے دستاویزات و مطالعات کے تعاون سے دو روزہ نویں سالانہ فتویٰ دفاعِ مقدس ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد 30 اور 31 مئی 2025 کو کیا، جو دینی مرجعیت، امتِ اسلامیہ کا قلعہ ہے کے عنوان کے تحت منعقد ہوا

فیسٹیول کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں فتویٰ دفاعِ مقدس کے حوالے سے ایک بین الاقوامی علمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عراق اور بیرونِ ملک سے تشریف لائے ماہرینِ تعلیم اور محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ اسی دن فتویٰ پر لبیک کہنے والے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں فن پارے، پینٹنگز اور تاریخی تصاویر پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں فتویٰ اور معرکۂ آزادی پر مبنی ایک اور دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

پہلے دن کی اہم ترین سرگرمیوں میں سے ایک موسوعہ خطبات جمعہ : توثیق و تحقیق کی تقریب رونمائی تھی جو 33 جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس موسوعہ میں 2003 سے 2020 تک کے جمعہ خطبات پر مشتمل ہے جو حرم حضرت امام حسینؑ کے متولیِ شرعی جناب شیخ عبد المہدی کربلائی اور حرم حضرت عباسؑ کے متولیِ شرعی جناب علامہ سید احمد الصافی نے دئے ہیں اس کے علاوہ مرجعِ دینی اعلیٰ کے اہم بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوسرے دن کو عراق کی تاریخ کے ایک المناک سانحے سپائکر کے مظلوموں کے نام سے منسوب کیا گیا۔ دوسرے دن کی تمام تقریبات، تقاریر اور نشستیں سانحۂ سپائکر پر مرکوز رہیں۔

شعبۂ فکری امور کے تحت عراقی مرکز برائے دستاویزاتِ جرائمِ انتہا پسندی نے اس سانحے پر مبنی دستاویزی فلم البطولة ان حکیت کی نمائش، اور شہداء کے اہل خانہ کو اعزازات پیش کرنا شامل تھا 

 روضہ مبارک حضرت عباسؑ اس ثقافتی فیسٹیول کے ذریعے دفاعِ وطن کے تاریخی فتویٰ کی اہمیت کو قومی حافظے اور اجتماعی شعور میں راسخ کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ یہ فکری و روحانی ورثہ نسل در نسل منتقل ہوتا رہے



منسلکات

العودة إلى الأعلى