لبنان: مرجع اعلیٰ آیت اللہ سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے دفتر کے سربراہ نے النبطیہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا
لبنان میں مرجع اعلیٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دفتر کے سربراہ حاج حامد الخفاف نے النبطیہ کے امام، علامہ شیخ عبدالحسین صادق، سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے علامہ شیخ عبدالحسین صادق سے ان کے شہر کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات سنیں، جو حالیہ اسرائیلی جارحیت سے شدید متاثر ہوا ہے۔
اس کے بعد وہ دونوں، شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکلے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکنِ پارلیمان ناصر جابر، حاج باسم لمعہ اور شہر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
بعدازاں، انہوں نے النبطیہ کی بلدیہ کے مرکز کا دورہ کیا اور وہاں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ یہ فاتحہ خوانی اس مرکز کی تباہ شدہ عمارت کے سامنے کی گئی۔
حاج حامد الخفاف نے آیت اللہ سید محمد رضا سیستانی (دامت برکاتہ) کا خط بھی شیخ عبدالحسین صادق (لبنان) کو پہنچایا گیا، جس میں لکھا تھا
میری توجہ ان المناک مناظر کے دوران آپ کے مؤثر اور ممتاز کردار پر مرکوز ہوئی، جنہیں میڈیا میں بار بار دکھایا جا رہا تھا۔ آپ کی موجودگی مہاجرین اور ثابت قدم رہنے والوں کے درمیان نمایاں تھی، اور آپ نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ آپ ان تمام افراد کی مسلسل دیکھ بھال اور خبرگیری میں مشغول رہے، جنہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا۔ میں نے آپ کے اس شاندار موقف کو بہت سراہا اور آپ کے بابرکت وجود ہمارے لئے باعث فخر و افتخار ہے۔
ابو علی