آٹھویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس میں 100 سے زائد شخصیات کی شرکت

2024-08-29 06:57

کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام صحن امام حسین علیہ السلام کے اندر موجود خاتم الأنبياء آڈیٹوریم میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت کے ساتھ آٹھویں انٹرنیشنل اربعین کانفرنس منعقد کی گئی

کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر عبدالامیر عزیز قریشی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس میں جرمنی ملائشیاء،بھارت،باکستان اور ایران سمیت 35 ممالک سے 100 سے زائد مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

اس کانفرنس کی نمایاں بات یہ ہے کہ اس میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفود اربعین کے حالات ماحول اور اربعین کے اصولوں اور اقدار کے بارے میں جاننے کے لیے آئے تھے۔ جبکہ کانفرنس کے شرکاء میں سے ایک خاص تعداد مذہبی اور یونیورسٹیز کی شخصیات کی تھی ۔

 اس کانفرنس میں 148 موضوعات پر علمی و تحقیقاتی مقالے موصول ہوئے ان میں سے 100 مقالوں کو قبول کیا گیا جبکہ دیگر مقالوں کو قبول نہیں کیا گیا کیونکہ یہ کانفرنس کے شرائط پر پورا نہیں اترتے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ تحقیق اربعین، تین محوروں پر مشتمل تھی۔ ایک انسانی محور دوسرا سماجیات کا محور اور تیسرا اطلاقی محور ہے۔ اپنی جانب سے روضہ امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن راشد العبایچی نے کہا کہ اس کانفرنس کےثمرات میں سے ایک اربعین کی زیارت ہے جو کہ دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ جدید دور میں اسلام اور انسانیت کا پیغام پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے۔ اربعین کی زیارت ایمان کی شرائط میں سے ہے جیسا کہ امام عسکری علیہ السلام نے اسے مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیا ہے۔

جبکہ حوزہ علمیہ کے استاد علامہ سید ریاض الحکیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا امام حسین علیہ السلام حق تک پہنچانے کا راستہ ہیں اور انہیں سے رہنمائی ملے گی۔

اربعین واک ہر طرف سے حسین علیہ السلام کی حمایت کرنے والوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اربعین مارچ تمام اعلیٰ اقدار اور عظیم اصولوں کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ منزل کی پاکیزگی روحوں کو صفات رذیلہ سے الگ کرتی ہے اور مقصد کا اتحاد زائرین کو متحد کرتا ہے اور ان کے درمیان اعتماد کو بلند کرتا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى