نجف اشرف: حوزہ علمیہ کے زیر اہتمام آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کی یاد میں مجلس فاتحہ

2026-09-27 09:49

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زیر اہتمام حرم امام علی علیہ السلام سے متصل جامع خضراء میں مرجع دینی آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلس فاتحہ منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ، طلبۂ علوم دینیہ اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مجلس فاتحہ میں مرجع اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دونوں فرزندان کے علاوہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے متعدد اساتذہ، جن میں شیخ باقر ایروانی، شیخ ہادی راضی، شیخ حسن جوادہری اور سید منیر خباز سمیت دیگر علما و اساتذہ اور طلبۂ علوم دینیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کربلا معلیٰ سے حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی سمیت متعدد دینی و علمی شخصیات اور مؤمنین کی بڑی تعداد بھی مجلس میں شریک ہوئی

مرجع اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے مرحوم سید شبیری زنجانی کو بزرگ اور نامور علما میں سے اور حوزہ علمیہ قم کی عظیم علمی شخصیات میں شمار کرتے ہوئے انہیں ایک نمایاں عالمِ ربانی قرار دیا

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی تحقیق اور تعلیم کے لیے وقف کردی، جبکہ ان کے قیمتی علمی آثار اور دیگر دینی خدمات ایک گراں قدر علمی ورثے کے طور پر باقی رہیں گی۔ اسی طرح ان کا عملی کردار اور طرزِ عمل اہلِ علم کے لیے ایک نمونہ رہے گا

نجف اشرف میں منعقد ہونے والی یہ مجلس فاتحہ ان مجالسِ تعزیت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو بزرگ مرجع کے انتقال کے بعد منعقد کی جارہی ہیں۔ ان مجالس کا مقصد مرحوم کی علمی جدوجہد، حوزوی مقام و مرتبہ اور تحقیق، تعلیم اور علومِ دینیہ کی خدمت کے میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے

المرفقات

وسوم : مجلس ترحيم

العودة إلى الأعلى