کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

Who is Hussain کی جانب سے سبیل میں پودے تقسیم

2024-07-11 09:17

عالمی تنظیم Who is Hussainپاکستان کراچی کی جانب سے محرم الحرام میں لگائی گی سبیل میں عزاداروں کو ایک منفرد تبرک کے طور پر ماحولیات کے تحفظ لے لئے پودے تقسیم

عام طور پر سبیلوں میں پانی ،جوس شربت یا اس قسم کی دوسری چیزیں نیاز کے طور پر تقسیم کی جاتی ہیں تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس روایتی سبیل میں پودوں کا اضافہ کیا گیا ہے، اور شربت کے ساتھ پودے بھی تقسیم کیا جا رہا ہے

کراچی شہر کے مختلف مقامات پر “ایک درخت حسین کے نام” کا سٹال ۲ محرم سے ۹ محرم تک لگایا جاتا ہے جہاں ہر آنے والے کو ایک پودا دیا جاتا ہے۔

اس طرح who is Hussain کے رضاکار ۱۰۰۰ کے قریب پودے امام عالی مقام کے نام پر تقسیم کر دیتے ہیں۔

اس کا مقصد ایسا تبرک امام کے نام پر تقسیم کرنا ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے جو کہ آج کی دنیا کا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے

سبیل کی سٹال میں پودے تقسیم کرنے کا یہ عمل ماحول کے لئے ایک بڑی سطح پر فائدہ مند ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى