کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان، غدیر کانفرنس میں شیعہ سنی علماء اور عوام کی شرکت

2024-06-30 06:51

امامیہ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے شہر ملتان میں عید غدیر کی مناسبت سے شاندار کانفرنس کا انعقاد شیعہ و سنی علماء کرام کا خطاب

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ غدیر کا تعلق کسی شیعہ یا سنی سے نہیں بلکہ غدیر کا تعلق قرآن سے ہے، ہمیں غدیر کے شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ماضٰ کی نسبت اس وقت عوام میں غدیر کا شعور پروان چڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کی محفل میں اہلسنت اور دیوبندی اسکالر بھی شریک ہیں۔

کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں شاندار ''غدیر کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیوبندی علماء نے شرکت اور خطاب کیا۔

کانفرنس سے اہلسنت مذہبی اسکالر مفتی فضل ہمدرد، نے خطاب کیا جبکہ سید عاصم رضا شاہ، کاشف زیدی، مظفر مجاہد، ابوذر مہدی نے منقبت اور قصیدوں سے شرکاء کو گرمایا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ غدیر کا تعلق کسی شیعہ یا سنی سے نہیں بلکہ غدیر کا تعلق قرآن سے ہے، ہمیں غدیر کے شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ماضٰی کی نسبت اس وقت عوام میں غدیر کا شعور پروان چڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کی محفل میں اہلسنت اور دیوبندی اسکالر بھی شریک ہیں۔ کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر علامہ سید سلطان احمد نقوی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا کاشف حیدری، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، احسن مہدی، عرفان حیدر، سید فرخ مہدی، فضل عباس نقوی اور دیگر بھی شریک تھے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى