ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شرکت کے ساتھ فتوی دفاع وطن ثقافتی فیسٹیول کی تقریب کا آغاز

2024-06-12 13:19

حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس تین روزہ فسٹیول کی افتتاحی تقریب حرم کے صحن میں منعقد ہوئی کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی

فیسٹیول کمیٹی کے رکن جناب شیخ علی القرعاوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مرجع عالیقدرآیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ العالی) کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کفائی کے فتوی کی یاد میں سالانہ’’فتوی دفاع وطن‘‘فسٹیول کی تقریبات مذہبی رہنماء ہمارا قائد شہداء ہمارے رول ماڈل کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی(دامت برکاتہ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا آج ہم ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے مرجع اعلی کی فتوی پر لبیک کہتے ہوئے وطن عزیز و مقامات مقدسات کی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

انہوں نے کہا عراقی عوام نے مرجعیت کی آواز پر لبیک کہ کر ملک دشمن طاقتوں کی خواب کو چکنا چور کیا اور ملک عزیز کو مشکل حالات سے نکالا

واضح رہے کہ اس تین روزہ فسٹیول میں مختلف پروگرامز ہوں گے جن میں سے کچھ جامعہ الزہراء س اور کچھ جامعہ سبطین میں ہوں گے جس میں شہداء کو خراج تحسین جبکہ شہداء کی فیملیز کی تکریم کی جائے گی

منسلکات

العودة إلى الأعلى