عالمی رینکنگ :جامعة الزهراء س کی عراقی جامعات میں پہلی پوزیشن

2024-06-11 07:14

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی الزہراء یونیورسٹی برائے خواتین، نے جامعات کی عالمی درجہ بندی میں عراق کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے

جامعة الزهراء س کی وائس چانسلر ڈاکٹر زینب السلطانی نے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی نے ( Generative Al Application ) کی عالمی درجاتکے مطابق100 میں سے 17 اور Support and Engagement

کی رینکنگ میں61 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں

انہوں نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ، سٹاف، طلبا اور یونیورسٹی المنائی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ قابلِ ذکر کامیابی ہماری مشترکہ محنت، لگن، اور عزمِ صمیم کا ثبوت ہے اور بلاشبہ! یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

السلطانی نے کہا کہ ہمارا مقصد اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ جامعہ الزہراء کو دنیا کی صف اول کی 100 جامعات میں شامل کیا جاسکے۔

اس سے قبل کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں بھی یونیورسٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

العودة إلى الأعلى