کربلا آئی ہسپتال میں 720 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا

2024-06-11 06:53

حرم امام حسین علیہ السلام اورمحکمہ صحت کی تعاون سے چلنے والا سیدہ زینب الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) آئی سرجیکل سنٹر میں رواں سال مئی میں ہزاروں زائرین اور شہریوں نے آنکھوں کا معائنہ کرنے کے لئے رجوع کیا اور آپریشن کی

آئی سنٹر کے ڈائریکٹر عدی السلامی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا، اس سال مئی میں ہمارے سینٹر ،میں (4000) لوگوں نے مراجعہ کیا جن میں ،نارمل چیک اپ کے لئے (4150) لوگوں نے رجسٹریشن کی 

جبکہ (720)کی تعداد میں مریضوں کی آنکھوں کے موتیےکی بیماری کا آپریشن کیا گیا 

واضح رہے کہ اس فلاحی ہسپتال میں علاج کے لئے جدید آلات اور معیاری سہولتیں ہزاروں مریضوں کو یہاں کھینچ لاتی ہیں جن میں سے اکثر افراد اپنی آنکھوں کے اندھیروں میں دوبارہ روشنی آنے کی بعد زندگی کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کا قابل ہوجاتے ہیں

العودة إلى الأعلى