لیبیا اور الجزائر کے صحافیوں کی کربلا آمد
حرم امام حسین ع کے زیلی ادارے بین الاقوامی میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام لیبیا اور الجزائر کے میڈیا گروپ کا کربلا دورہ
حرم امام حسین علیہ السلام کا اعلام دولی ڈیپارٹمنٹ غیر ملکی صحافی ،یوٹیوبرزاورشوشل ایکٹویسٹ کے عراق کے دورے کا بالعموم اورکربلاء کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے تاکہ عراق کا اصلی چہرہ ،اس کی ثقافت اوران کی مہمان نوازی میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ سکے۔
مرکز اعلام دولی کے ڈائریکٹر جناب حیدر المنگوشی نے بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ حرم امام حسین ع میں اسلامی اتحاد میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں اعلام دولی کی دعوت پر لیبیا اور الجزائر کے نامور صحافی اور کالم نگار شرکت کرنے کے لیے کربلا پہنچے گیا ہے
لیبیا اور الجزائر کے صحافیوں کا حرم امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی جنرل سکریٹری جناب ڈاکٹر ضيا الدین نے استقبال کیا اورانکو حرم کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
اور غیر ملکی صحافیوں یوٹیوبرزاورشوشل ایکٹویسٹ کو حرم کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا ذکر کیا۔
جبکہ مہمان صحافی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ کربلاء معلی کو دیکھنے کی میری دلی خواہش تھی اورآج یہ خواہش پورا ہوئی۔ میں نے جو کچھ پڑھا اور سنا تھا اس سے اعلی پایا۔ یہاں کی ہیبت کو دیکھ کرمیں دنگ رہ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر کربلا کی حقیقی تصویر کو مغربی معاشرے اوراسے اپنے فالورز تک پہنچاؤں گا۔
مزید برآں یہاں کے امن و امان محبت ،تاریخ، ثقافت اوران کی کی مہمان نوازی کے متعلق عراق آنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو بتاؤں گا۔