عراق میں عتبات عالیہ کے مسئولین کی کربلا معلی میں دوسرا سالانہ کانفرنس
کربلاء حرم امام حسین علیہ السلام میں عراق کے مقامات مقدسہ اور دیوان وقف شیعی کے مسئولین کا اجتماع ہوا
افتتاحی تقریب سے حرم امام حسین ع کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد العابیجی نے خطاب کرتے ہوئے آج ہمیں عتبات عالیات کے مسئولین کی میزبانی کرنے کی سعادت نصیب ہوئی اور آپ سب کو کربلا حسین میں کوش آمدید کہتا ہوں
اس کانفرنس میں حرم امام حسین علیہ السلام ،حرم حضرت عباس علیہ السلام ،حرم عسکریین علیہم السلام ، حرم كاظمین علیہم السلام کے مسئولین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ لاکھوں زائرین ان مقدس مقامات کی زیارت کے لئے دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔
عتبات مقدسہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اورمقدار کو ہمیں ملکر بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زائرین سکون و اطمینان کے ساتھ زیارات کر سکیں ۔
کانفرنس کا اہم حصہ چہلم امام حسین علیہ السلام پر آنے والے زائرین کی میزبانی پر مشتمل تھا ۔اس کے لئےتمام عتبات عالیہ نے مل کربہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیا ۔
حرم اما م حسین علیہ السلام کے سیکٹری جنرل نے زیارت کی سماجی ،ثقافتی اور تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہم تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ مختلف ممالک میں کچھ ثقافتی و سماجی سرگرمیاں ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی سرگرمیوں کو آج فراموش کر دیا گیا ہے اور ان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے،لیکن زیارت ہزاروں سال سے ثقافتی،سماجی اور مذہبی سرگرمیوں کے عنوان سے آج بھی باقی ہے۔
انہوں نے چہلم امام حسین(علیہ السلام) پر آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں سافٹ ویئر اور موبائل اپلیکیشن بنانے کی ضرورت ہے ،جس کے ذریعے نہ صرف زائر کے ساتھ مسلسل رابطہ ہو بلکہ زائر ورچوئل زیارت سے بھی مستفید ہو سکے۔
انہوں نے خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کو بھی ضروری قرار دیتےہوئے کہا کہ مقدس مقامات کے مسئولین کے درمیان کانفرنس کا انعقاد ایک مبارک اقدام ہے، جس سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔