حرم حضرت عباس ع کے متولی شرعی کا آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس سیمینار سے خطاب

2024-06-08 11:55

حرم حضرت عباس ع کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

دو روزہ سیمنار فتوی دفاع مقدس اس نعرہ دینی مرجعیت امت کے لیے قلعہ ہے کے عنوان سے منعقد ہوئی

سیمینار کے افتتاح تقریب سے حرم حضرت عباس ع کےمتولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے خطاب کیا اورفتوی الدفاع الکفائی کے انسائیکلوپیڈیا کے تازہ ترین ایڈیشن کی نقاب کشائی کی، اور مرجع دینی اعلی کی طرف سے دفاع کا فتوی دینے کے لمحہ پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی نشر کی گئی۔

پہلے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں مرکز الامامین الصادقین (ع) میں ریسرچ اینڈ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شیخ علی الغزی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا کہ جس میں انہوں نے محقق قمی اور سید سیستانی کے فتوی دفاع کے بارے میں گفتگو کی۔ اسی طرح پہلے دن فتوی دفاع پر لبیک کہنے والوں کے حوالے سے ایک نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں بہت سے فن پارے، پینٹنگز اور تصاویر کو نمائش کے لیے پیش کیا گيا۔

جبکہ دوسرے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں مقدس دفاع کے فتویٰ کے حوالے سے پانچویں بین الاقوامی علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عراق اور بیرون ملک کے ماہرین تعلیم اور محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے، اسی طرح سبایکر قتل عام کے شہداء پر ایک خصوصی کانفرنس کا اہتمام فکر وثقافت ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے عراقی مرکز برائے انتہا پسند جرائم کی دستاویزات نے کیا جس کے دوران مرکز نے سبایکر قتل عام کے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صلاح الدین گورنریٹ میں 2014ء میں ہونے والے اس قتل عام کے بارے میں ڈاکٹر ثائر غالب خاقانی کی طرف سے تحقیقی مقالہ پیش کیا گیا اور شہداء کو منظوم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیاگیا۔

جبکہ اختتامی تقریب میں آٹھویں سالانہ فتوی دفاع مقدس ثقافتی سیمینار کی انتظامی وانعقادی کمیٹی کی طرف ڈاکٹر مشتاق العلی نے خصوصی خطاب کیا اور اس سیمنار کی سفارشات پیش کی گئی اور عربی عمودی نظم اور مختصر کہانی کے مقابلوں کے فاتحین کو اعزازات و انعامات سے نوازا گیا۔

العودة إلى الأعلى