کربلاء میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا انعقاد

2024-06-08 11:50

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے دار القرآن الکریم کے زیر اہتمام دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلہ میں ملکی و غیر ملکی قراء نے شرکت کی

6/5/2024 کو صحن حسینی میں دوسری بین الاقوامی قرآنی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کے ساتھ ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی نے شرکت کی۔

دار القران الكريم کے مسئول شیخ خیرالدین مہدی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قرآنی مقابلے کا مقصد قرآن مجید کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ عراق کے اندر اور عراق سے باہر قرآن پر کام کرنے والے اداروں کو پروموٹ کیا جا سکے۔

مزید برآں ان اداروں کی محنت کو دنیا کے سامنے بھی لانا ہے۔

دار القران الكريم میں قرآنی میڈیا ڈویژن کے انچارچ جناب کرار شمری نے فورم کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم میں متعدد سرگرمیاں شامل ہیں جن میں سے ایک حرم حسینی میں دوپہر اور شام میں اور جمعرات کے دن قرآنی محفل کا انعقاد شامل ہے۔

اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی قراء کی متولی شرعی حرم امام حسین ع سے ملاقات بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفد عراق میں موجود عتبات عالیہ کی زیارات کے ساتھ ساتھ کاظمین، سامرہ اور نجف الاشرف حرم امام علی علیہ السلام میں قرآنی مقابلہ میں شرکت کرینگے جبکہ فائنل مقابلہ دار العلم امام خوئي (قدس سرہ)نجف اشرف میں ہوگا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام قرآنی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتا ہے خواہ وہ قومی سطح پر ہوں یا بین الاقوامی سطح پر۔

اس قسم کے قرآنی مقابلہ سے ہمیں قرآن سے تمسک کا موقع ملتا ہے۔

دوسری جانب صوبہ دیوانیہ کے برعم حسین نے کہا کہ شرکت کا مقصد ان بچوں کے لیے رول ماڈل بننا ہے جو میری عمر کے ہیں اور میں ایک بین الاقوامی قاری بناچاہتاہوں تاکہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کر کے ملک کا نام روشن کروں۔

میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ میں حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک ایک قرآنی ادارے میں پڑھ رہا ہوں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى