شہداء کے ساتھ وفاداری کا اظہار اور یتیم سٹوڈنٹس کی گریجویشن کی تقریب

2024-06-05 08:42

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے امام رضا چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے اپنے سکولوں سے فارغ ہونے والے سٹوڈنٹس کے لیے گریجویشن کی تقریب منعقد کی جنکے پیاروں نے اپنے وطن اور مقدس مقامات کے دفاع میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا

یہ تقریب حرم حسینی کے اندر خاتم الانبیاء آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں حرم حسینی کے سیکرٹری جنرل حاج حسن راشد عابیجی ،مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سکول کے اساتذہ اور کارکنان نے شرکت کی۔

حرم مطہر کے سیکرٹری جنرل نے گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام ہمیشہ سے انسانیت کی فلاح و بہبود اور شرح خواندگی کو بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

ہم دفاع وطن اور مقامات مقدسہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے پیاروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انکی تعلیم و تربیت کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کا جنرل سیکرٹریٹ عراق کے ہر علاقے میں ایک ایسا تعلیمی سیٹ اپ قائم کر رہا ہے جہاں پر یتیموں کی تعلیم و تربیت کا بہترین نظام ہوگا اور یہ بچے بغیر کسی احساس کے تعلیم حاصل کریں گے اور بالغ ہونے تک ان کی کفالت کا انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ اس معاشرے کا ایک سود مند فرد ثابت ہو کر قوم و ملت کی خدمت کریں۔

سیکرٹری جنرل نے آخر میں کہا آج ہم کچھ شہداء کی صالح اولادوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے دلوں میں خوشی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں یہ احساس دلانے کے لیے کہ وہ معاشرے اور عتبات عالیہ میں ایک خاص مقام اور عظیم مقام رکھتے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى