حرم حضرت عباس ع کا عراق میں سب سے بڑا عجائب گھر بنانے کا اعلان
حرم حضرت عباس ع نے الکفیل میوزیم آف ٹریژرز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ عراق کا سب سے بڑا میوزیم ہوگا۔
روضہ مبارک میں انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ضيا الدین صائع نے کہا ہے کہ ہم نے الکفیل میوزیم کی عمارت پر تعمیراتی کام جاری رکھا ہوا ہے۔اس عمارت کو جدید اور اسلامی فن طرز تعمیر کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی اونچائی 80 میٹر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عجائب گھر میں قدیم آثار کے علاوہ جدید ترین لیبارٹری بھی ہوگی جہاں پر ان آثار کو بین الاقوامی عجاہب گھروں کے معیار پر محفوظ کرنے کی سہولیات میسر ہونگی۔
اسے جلد از جلد اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب پراجیکٹ کے انجینئر، جناب حسین محمد باقر نے کہا حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ کربلاء شہر کی ترقی اور توسیع کے منصوبوں میں سے ایک ہے اور مرحلہ وار تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ میوزیم حرم حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے جنوب میں واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عراق کا سب سے بڑا میوزیم کا منصوبہ ہے جو کہ (4000 مربع میٹر) کے رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں ایک تہہ خانہ، گراؤنڈ فلور اور سروس فلورز شامل ہے۔ اس کا پہلا حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ عمارت کی بنیاد (1300 مربع میٹر) کے رقبے پر ڈالی گئی ہے۔
ذرائع: الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک