مڈل سکول کے امتحانات کی تیاری کے لیے عتبہ حسینہ کا اقدام
مڈل سکول کے امتحانات کے آغاز سے عتبہ حسینہ کی جانب سے ایک تعلیمی اقدام کیا گیا ہے۔اس تعلیمی اقدام کو یہ چھٹا سال ہے۔
نوجوانوں کی ترقی اور سماجی اہلیت کے شعبہ تربیت اور تیاری نے صوبہ کربلاء میں چھٹی جماعت کے طلباء کے لیے ان کے آخری امتحان سے پہلے ،امتحان کی تیاری کے لیے ایک تعلیمی اقدام شروع کیا ہے۔
شعبہ کے سربراہ علی ذکی تمیمی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ شعبہ نے ریاضی کے پروفیسر جناب حیدر ولید کو اس پروگرام میں دعوت دی۔انہوں شرکت فرما کر مڈل سکول کی چھٹی جماعت کے لیے ریاضی پر جامع لیکچر پیش کیا۔اس لیکچر میں انہوں نے ریاضی کے بہت سے اہم موضوعات کو بیان کیا اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیکچر عتبہ حسینہ کے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ کے ہال میں منعقد ہوا۔اس لیکچر میں صوبہ کربلاء کے ہمارے عزیز طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس لیکچر میں کئی اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن کی تفصیلات طلباء کو پیش کی گئیں۔
400 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کر کے اس لیکچر سے استفادہ کیا۔
تمیمی نے واضح کیا کہ اس طرح کے لیکچرز کے انعقاد کا مقصد عمومی طور پر عراق اور خاص طور پر صوبہ کربلاء میں تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے چھٹی جماعت کے طلباء وزارت تعلیم کے فائنل امتحانات سے قبل امتحان کے لیے اچھی طرح تیار ہو سکیں ۔