براستہ عرعر جانے والے حاجیوں کے لیے ہسپتال کی سہولت

2024-05-23 11:40

محکمہ ہیلتھ کربلاء بائی روڈ جانے والے حاجیوں کے لئے صحرا میں ایک چھوٹا ہسپتال بنایا گیا ہے۔ مزید برآں بسوں کے قافلے کے ساتھ 8 ایمبولینسز بھی رہیں گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کربلاء محکمہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر ماجد میالی نے آج ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں محکمہ صحت نے زمینی راستے عرعر سے سر زمین مقدس جانے والے حجاج کرام کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 

 ایک منی فیلڈ ہسپتال اور 8 ایمبولینس گاڑیاں تعینات کی ہیں۔ 


میالی نے کربلاء بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ہسپتال حاجیوں کی آرام گاہ مشكاة کے علاقے میں واقع ہو گا۔

 اس میں تجربہ کار میڈیکل افسر کی زیر نگرانی تمام طبی سہولیات کے ساتھ ایک لیبارٹری اور ایمرجنسی آپریشن تھیٹر ہوگا جس کی نگرانی عین التمر ہسپتال کرے گااور سنٹر سیکٹر سے میڈیکل ٹیم بھی موجود رہے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینسز کا روٹ تقسیم کیا گیا ہے جن میں دو ایمبولینسز کربلاء کے ضلع عین تمر سے جنرل ہسپتال تک سروس دیں گی۔ اس کے علاوہ فیلڈ ہسپتال کے قریب چار ایمبولینسز بھی فراہم کی گئیں ہیں ۔

کربلاء اور دوسرے صوبوں سے آنے والے تمام حاجیوں کے لئے یہ سہولیات میسر ہونگی۔

 وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق یہ سہولیات حج سیزن ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔ 


 مزید برآں محکمہ صحت نے اس ماہ کی سات تاریخ سے اب تک (1,600) سے زائد مرد و خواتین عازمین کو ویکسینیشن کے پراسس سے گزارا ہے۔ حاجیوں کی آسانی کے لئے ویکسینیشن کے لئے 7 مراکز بنائے گئے ہیں جہاں پر حجاج کرام کا میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ انفلوئنزا، گردن توڑ بخار، ملیریا، اور ٹائیفائڈ کا بھی چیک اپ کیا جاتا ہے۔

چیک اپ کے بعد انہیں ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جاتا ہے جو ان کی صحت کو ثابت کرتا ہے۔ اس سے حجاج جسمانی طور پر صحت مند ہونے کے علاوہ ذہنی طور پر بھی فٹ ہوتے ہیں اور یوں اس عظیم روحانی عبادت مناسک حج کو انجام دینے میں آسانی ہوتی ہے۔

امیر الموسوی 

ابو علی

العودة إلى الأعلى