مرجع اعلیٰ دام ظلہ الوارف کے نمائندہ نے ثقلین ہاوسنگ سوسائٹی کی چابیاں بصرہ کے مستحقین میں تقسیم کیں

2024-05-22 07:14

مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ شیخ عبد المہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بنائی گئی ثقلین ہاوسنگ سوسائٹی کی چابیاں بصرہ کے بے گھر اور مستحق افراد میں تقسیم کیں

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم پروجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہو گیا ہے اور چابیاں مستحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

یقینا یہ توفیق الہی اور کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ اس پروجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں مسلسل نگرانی کرتی رہی۔

اس سوسائٹی میں گھروں کے تمام لوازمات کو پورا کیا گیا ہے یہاں تک کہ بنیادی ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس ہاوسنگ سوسائٹی میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

ہر گھر کے سامنے اوپن سرسبز و شاداب جگہ بھی رکھی گئی ہے تاکہ بچے ایک بہترین ماحول میں پرورش پا سکیں اور انہیں سکون میسر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان فطری طور پر اجتماع پسند ہے اور ایک دوسرے کا محتاج ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ہمیں معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ انہیں بھی بنیادی تعلیم و صحت کی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہیے۔یہ مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے۔

اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام معیاری تعلیم و صحت گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى