کربلاء یونیورسٹی نے کربلاء انٹرنیشنل میگزین کا پہلا شمارہ جاری کر دیا

2024-05-20 17:44

کربلاء یونیورسٹی کی ایجوکیشن فیکلٹی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کے معیار پر پہلے علمی رسالے کا شمارہ جاری کر دیا ہے۔

 سہ ماہی میگزین کا مقصد تھیسز اور تحقیقی مقالوں کو شائع کرنا ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی محققین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکیں۔

اس سہ ماہی میگزین کے اجراء سے علمی و تحقیقی میدان میں سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور علمی سطح میں بھی اضافہ ہو گا۔

 میگزین میں چھپنے والے تمام مقالات کو آن لائن رکھا جائے گا تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہر ایک تک پہنچ سکیں۔

 واضح رہے کہ کربلاء انٹرنیشنل میگزین کو عراقی وزارت تعلیم اور علمی و تحقیق کمیٹی کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے۔

العودة إلى الأعلى