بصرہ میں الثقلین ہسپتال نے کام شروع کردیا
عتبہ حسینہ نے بتایا ہے کہ صوبہ بصرہ میں الثقلین ہسپتال نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے اور مریضوں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
روضہ حسینی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بصرہ میں کینسر کے مریضوں کے لیے الثقلین ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے۔
اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر عابدی نے کہا کہ ہسپتال نے تقریباً دس دن پہلے ابتدائی آپریشن شروع کیا تھا جسمیں مریضوں کا چیک اپ، ان کے مرض کی تشخیص اور علاج کرنا شروع کر دیا تھا۔
عابدی نے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے نیوکلیئر میڈیسن کے شعبے میں اپنی نوعیت کی جدید تشخیص اور علاج کی تکنیکیں فراہم کیں، جبکہ جدید ترین ریڈیولوجیکل ڈیوائسز فراہم کیں، جو اپنی نوعیت کی یہاں پہلی کاوش ہے جن میں کینسر سرجری کے ساتھ ساتھ علاج کے لیے تمام ممکنہ اقدامات دستیاب ہیں۔ بالغوں اور بچوں کے لئے کیموتھریپی کی بھی سہولت موجود ہے۔
عابدی نے تصدیق کی کہ منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور اسے باضابطہ طور پر اس ماہ کی بیس تاریخ بروز سوموار کو کھول دیا جائے گا اور یہ صوبہ بصرہ میں دیگر منصوبوں کے افتتاح کے لیے پہلی گٹھلی شمار ہوگا۔
امیر الموسوی
ابو علی