عراق میں متعین سعودی عرب کی سفیر کا پہلی بار حرم امام حسین علیہ السلام کا دورہ
عراق میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز اور ان کے ہمراہ وفد نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور انہیں حرم کی طرف سے دی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی
حرم امام حسین ؑ کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد العابیجی نے وفد کا استقبال کیا اور حرم امام حسین علیہ السلام کی تاریخ اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کی اور اس دورہ کو دونوں اسلامی ممالک کے درمیان امن و محبت کا ستون قراد دیا
دوسری جانب سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ میں پہلی بار کربلاء آیا ہوں یہاں آکر مجھے دلی طور پر خوشی محسوس ہوئی انہوں نے کہا ہم عراق کے ساتھ مشترکہ طور پر اقتصادی، سیاسی اور مذہبی مشترکات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کے خواہاں ہے اور دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ تاریخی شہر کربلا کے دورے کو سعودی عرب اور عراق کے درمیان مذہبی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں قرار دیا
انہوں نے حرم کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا
ابراھیم العوینی
ابو علی