عتبہ حسینیہ نے یونیورسٹی آف لیورپول کے تعاون سے پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی اسکریننگ کے لیے سب سے بڑے مفت طبی منصوبے کا آغاز کیا ہے

2024-05-13 12:26

بروز ہفتہ، 10 مئی 2024 عیسوی کو، عتبہ حسینیہ کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی نے پھیپھڑوں کے کینسر کے لیے ایک ملین مفت ابتدائی اسکریننگ کی ہے جسکا عنوان صحت مند پھیپھڑوں کا عراق ہے

عتبہ حسینیہ نے اس پروجیکٹ کا آغاز برطانوی یونیورسٹی آف لیورپول کے تعاون سے کیا ہے۔

ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے عراق صحت مند پھیپھڑوں کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر احمد خفاجی نے السبطین یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرجعیت اعلی دام ظلہ کے نمائندہ شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ کی رہنمائی میں یونیورسٹی آف لیورپول کے ساتھ پھیپھڑوں کے کینسر کا جلد پتہ لگانے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے آغاز کا مقصد کسی شخص کے متاثر ہونے سے کئی سال قبل کینسر کا پتہ لگانا ہے۔ یہ منصوبہ اس خطے کے ممالک کی سطح پر پہلا منصوبہ شمار کیا جاتا ہے۔

پراجیکٹ کے ہدف کے بارے میں خفاجی نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد عراقی فرد میں جلد اسکریننگ کے کلچر کو بڑھانا اور سالانہ بنیادوں پر اسکریننگ کرانے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ اس ٹیسٹ سے کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اور علاج کے اخراجات میں کمی آتی ہے۔

انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اس پروجیکٹ کے نتیجے میں ہم نے (روح اور پھیپھڑے) کے نام سے ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم نے لیورپول یونیورسٹی کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ برطانیہ میں تسلیم شدہ کینسر کا پتہ لگانے والا اور خصوصی اسکریننگ پروگرام شروع کرنے والا پہلا ادارہ تھا۔ ہم نے اسی متعلقہ ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا اور وہ اب عراق میں اس پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ منصوبہ طویل المدتی ہے اور اگلے دس سال تک جاری رہے گا۔ اس منصوبے کے تحت مریض ہر سال اپنا ٹیسٹ کراتا رہتا ہے اور مطلوبہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے اسے ہر سال یہ ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ٹیسٹ کے اخراجات عتبہ حسینہ برداشت کرے گا۔انہوں نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ ایک ٹیسٹ کی قیمت (250,000 سے 500,000 عراقی دینار) کے درمیان ہوتی ہے۔

اپنی جانب سے السبطین یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر فارس اللامی نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے حرم حسینی ان سنگین بیماریوں کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو عراقی معاشرے کو متاثر کرتی ہیں۔عتبہ حسینیہ ان بیماریوں کو کم کرنے کے لیے ہمیشہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور طبی اداروں سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عتبہ حسینیہ طبی اداروں کے تعاون سے تمام شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آج ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی جلد اسکریننگ کا منصوبہ ہے۔

عراق اور دنیا کے ممالک میں کینسر سے ہونے والی اموات کا اہم سبب پھیپھڑوں کے کینسر کو سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ منصوبہ منفی اثرات کو کم کرنے، صحت یابی کی شرح بڑھانے ، مریض کے علاج کی لاگت کو کم کرنے اور بیماریوں کا جلد پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ صحت کے کلچر کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ابراھیم العوینی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى