حرم امام حسین ع کی جانب سے نادار و کم امدنی والے افراد کے لیے بنائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی مکمل

2024-05-13 11:06

حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے صوبہ بصرہ میں ثقلین کمپلیکس کے فیز ون میں 250 گھروں کی تعمیرات مکمل ہونے کا اعلان کیا 

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج، انجینئر صفوان احمد نے کہا، بصرہ میں بنے والی یہ ہاؤسنگ سوسائٹی 500 دونم کے رقبہ پر مشتمل ہے یہ سوسائٹی مجموعی طور پر 3000 گھروں پر مشتمل ہوگا غریب و نادار افراد کی فیملیز کے لئے بنائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تعمیراتی کام کو، ہمارے انجینئرز، نے دن رات جاری رکھا ہوا ہے۔

 اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اور انشااللہ جلد ان گھروں کو شہداء و غریب افراد کی فیملیز کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیز،ون میں 250 مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی ہیں ۔ ہر مکان کی مساحت 120 میٹر ہوگی۔  

جبکہ فیز ٹو میں 750 مکانات تعمیر ہونگے

اس سوسائٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ سکولز، ہسپتال، پارک اور ایک مارکیٹ بھی ہوگی 

حسب سابق ،سب جانتے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے اس اور دیگرعوامی خدماتی منصوبوں کا مقصد غریبوں کو باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کے وسائل فراہم کرنا ہے ۔

ابراھیم العوینی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى