عتبہ حسینہ کی تیز ترین انٹرنیٹ مہیا کرنے کی کاوش
حرم امام حسین علیہ السلام وزارت مواصلات کے تعاون سے ، FTTH سسٹم کے ذریعے شہریوں کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک عراق سیل نے وزارت مواصلات کے ساتھ مل کر شہریوں کے لیے FTTH سسٹم کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب مدینہ الزائرین سید الاوصیاء میں منعقد ہوئی۔
روضہ حسینی کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد عابیچی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (عراق سيل) ایک ایسا منصوبہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
ہم وزارت مواصلات کے تعاون سے فائبر آپٹیکل کیبل کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گے تاکہ اس دور جدید میں لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو۔
دوسری جانب روضہ امام حسین علیہ السلام کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر مصطفی شمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ عراق سیل کمپنی، روضہ امام حسین علیہ السلام کے اہم پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ یہ پروجیکٹ وزارت مواصلات کے ساتھ مل کر کربلاء میں مناسب قیمت پر تیز رفتار انٹرنیٹ سروس (FTTH) فراہم کرئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی خاص بات جو اسے دوسرے پروجیکٹس سے ممتاز کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ سروس براہ راست وزارت مواصلات سے مانیٹر کی جائے گی۔ جس سے کوالٹی بہتر ہوگی اور اسے کمپیوٹرائز سسٹم سے مانیٹر کیا جائے گا جس سے ڈیٹا محفوظ رہے گا اور سیکورٹی سسٹم بھی مضبوط ہوگا۔
عتبہ حسینہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی براہ راست اس کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ دو ماہ بعد مکمل ہو جائے گا اور اس میں (24) ہزار لائنیں شامل ہوں گے۔
عماد بعو
ابو علی