الزہراء یونیورسٹی میں طالبات کی کانوکیشن کی مرکزی تقریب طوفان اقصٰی کے نام سے منعقد

2024-05-09 11:23

 5 مئی کو الزہراء یونیورسٹی برائے طالبات میں مرکزی کانوکیشن کی تقریب مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ اور حرم کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ مقامی حکومتی نمائندوں اور وزارت تعلیم کے اعلی عہدے داران نے شرکت کی۔

 یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر زینب السلطانی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس پر وقار تقریب میں یونیورسٹی ہذا کی فیکلٹی آف فارمیسی کا پہلا بیچ اور کالج آف ایجوکیشن کے دوسرے بیچ کی طالبات فارغ التحصیل ہوئی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی تعداد 800 ہے۔ 

اس تقریب کا عنوان (طوفان اقصیٰ) رکھا گیا ہے۔ یہ عنوان وزارت تعلیم اور یونیورسٹی کی تقریب کمیٹی کی طرف سے فلسطینیوں اور غزہ پر ہونے والے مظالم پر ان کے ساتھ، اظہار یکجہتی کے لیے رکھا گیا ہے۔ 

زینب سلطانی نے کہا اس تقریب میں سند حاصل کرنے والی طالبات حرم امام حسین علیہ السلام کی سفیر بن کر قوم و ملت کی سر بلندی اورحضرت زهراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کو دنیا کے سامنے کردار کے ذریعے پیش کریں گی کیونکہ ان طالبات نے اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے جو حضرت زهراء سلام اللہ علیہا سے منسوب ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلم انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکی لخت جگر حضرت فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیہا نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے  اقدامات اٹھائے اور اس کی بدولت معاشرے میں خواتین کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا۔ آج ان اقدامات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

عماد بعو 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى