مڈغاسکر اور فرانس سے آئے ہوئے زائرین نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی

2024-05-08 06:32:34

جمہوریہ مڈغاسکر اور فرانسیسی باشندوں پر مشتمل ایک وفد نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور حرم کے اندر موجود عجائب گھر کا دورہ بھی کیا

انہوں نے عجائب گھر میں موجود قیمتی اشیاء اور نوادرات کو دیکھا۔ ان میں سے بعض ایسے بھی نوادرات ہیں جو امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہیں۔

مہمان وفد کے ایک رکن نے کہا کہ اس زیارت امام حسین علیہ السلام کے دوران، ہمیں امام عالی مقام کی زیارت کے علاوہ تاریخ کربلاء اور امام حسین علیہ السلام سے منسوب قیمتی نوادرات کی بھی زیارت نصیب ہوئی جو کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کے سربراہ جناب غسان شہرستانی نے کہا کہ یہ وفد جمہوریہ مڈغاسکر اور بحر ہند میں جمہوریہ فرانس کے بعض جزائر سے آیا ہے۔ ہم نے وفد کو اس میوزیم کی تاریخ اور میوزیم میں موجود ہر ایک چیز کی تاریخ کے متعلق تفصیل بتائی۔ اس میوزیم میں موجود اکثر اشیاء مختلف ممالک کے بادشاہوں نے تحفہ میں دی ہیں۔

شہرستانی نے مزید کہا کہ اس وفد نے میوزیم میں موجود اس خوبصورت قالین کے بارے میں جانا تو دنگ رہ گئے جس میں نقوش کے ذریعے واقعہ کربلاء کی منظر کشی کی گئی ہے۔

اس قالین میں عاشورا کے دن آسمان سے نازل ہونے والے ملائکہ اور مقدس ہستیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس آرٹسٹ نے اس قالین میں پورے واقعہ کربلاء کو اپنے فن سےاور خوبصورت طریقے سے نقش کاری کر کے دکھایا ہے جسے دیکھ کر اہل ذوق ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى