کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے میڈیا میکانزم پر ایک ڈیبیٹ کا اہتمام کیا ہے

2024-05-06 09:53:57

روضہ امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر نے امام کاظم کالج کے لیکچرر ڈاکٹر مسلم عباس کی میزبانی میں کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کے کام کے طریقہ کار اور اس کے میکانزم پر تبادلہ خیال کے لیے اور اس کی ترقی کے لیے ایک ڈیبیٹ کا اہتمام کیا ہے۔

عباس نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ورکشاپ کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کے کام اور میڈیا کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کی گفتگو کی آفاقیت پر زیادہ وسیع پیمانے پر زور دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ ورکشاپ میں بہت سے نکات شامل تھے جو شرکاء پر واضح کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان نکات میں سے پہلا اور سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ بین الاقوامی سطح پر میڈیا ڈیبیٹ پر توجہ مرکوز کرانا اور انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کی آفاقیت پر زور دینا تھا۔

مزید برآں کربلا کی آفاقیت ، امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کی ہمہ گیریت بالخصوص اور اسلامی مذہب کی عمومیت کو بالعموم زیر بحث لایا جانا شامل تھا

انہوں نے وضاحت کی کہ کربلا ایجنسی ترقی کے عمل میں ہے اور اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ان چیلنجز کو مشخص کیا گیا ہے اور ان کی سٹڈی بھی کی گئی ہے۔

مزید برآں ان سے نمٹنے کے لیے حل بھی تلاش کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ ایجنسی کا مستقبل بہت روشن ہے۔ عملے اور انتظامیہ کے تمام مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیبیٹ بھرپور اور نتیجہ خیز تھی۔

ورکشاپ کے اختتام پر انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے سربراہ جناب حیدر منکوشی نے مرکز اور اس کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے متعلق توصیفی کلمات کہے اور ڈاکٹر مسلم عباس کو حسینی مرمر سے بنی شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے ورکشاپ کے دوران قیمتی معلومات اور اہم سفارشات پیش کیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى