کربلاء طب سے متعلقہ منصوبوں کا افتتاح کر رہا ہے
صوبہ کربلاء نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور صوبے میں صحت کی صورتحال کو بہتر کرنے کی خاطر متعدد صحت کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے
کربلاء کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صباح موسوی نے کربلاء انٹرنیشنل ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا آج عراقی وزیر صحت کی موجودگی میں، ایمرجنسی وارڈ کی توسیع اور بحالی کے منصوبہ کا کربلاء میں افتتاح کیا گیا ہے۔اس کو (160 دن) کی مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے تحت ایمرجنسی وارڈ میں توسیع شامل یے۔ (95) بیڈز میں (55) بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس وارڈ کا کل رقبہ (450) مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے ۔یہ دو منزلہ عمارت ہے۔
انہوں نے مزید کہا توسیع کے کام میں مزید وسعت پیدا کی گئی ہے۔ (25) بیڈ والے ہال کی تعمیر (30) بیڈزکی گنجائش والے انتہائی نگہداشت والےہال کی تعمیر بھی شامل ہے اور اس سے ملحقہ (لیبارٹری اور فارمیسی)، کمرے (الیکٹریکل بورڈز، آکسیجن، اور ایکس رے)، اور تین نئی لفٹوں کی تنصیب بھی حالیہ تعمیرات میں شامل ہے۔
موسوی نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ منصوبے کے اندر تین ہیلتھ گروپس کا قیام، سسٹمز (کیمروں، سینٹرل کولنگ، سول ڈیفنس، اور انٹرنل ریڈیو) کا قیام، اور ایک سروس سینٹر کا قیام اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا قیام بھی شامل ہے۔
مزید برآں ان کے طریقہ کار اور سہولیات کو آسان بنانے کے لئے ایک ڈیپارٹمنٹ کا قیام شامل ہے۔
موسوی نے انکشاف کیا کہ الحر ضلع میں السجاد ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔
یہ (2,200) مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔ یہ دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہے اور اس میں طبی اور لیبارٹری کے آلات اور سامان موجود ہے۔ (6) محلوں اور اس کے قریب رہائشی علاقوں میں رہنے والے تقریباً (51,666) لوگوں کو یہ اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ اس پروجیکٹ میں ایک یونٹس (مردوں کے لیے اور ایک یونٹ عورتوں کے لیے ہے۔ لیبارٹری ،لاؤنج فارمیسی، گودام، دندان سازی، سکول کی صحت، زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، ویکسین، حفاظتی ٹیکے ذہنی صحت اور صحت کو فروغ شامل ہے۔
امیر الموسوی
ابو علی