خسرہ ویکسین کی کوریج کی شرح بچوں اور بڑوں کے سکولوں میں91 فیصد تک پہنچ گئی: کربلاء ہیلتھ
کربلا کے محکمہ صحت نے 4/28/2024 بروز اتوار کو تمام سطح کے پرائمری سکولوں اور کنڈرگارٹنز میں خسرہ کی مخلوط ویکسین کے لیے اپنی قومی مہم کے اختتام کا اعلان کیا ہے جو کہ کربلاء شہر،اس کے اضلاع اور دیہاتوں میں (10) دن جاری رہی۔
کربلا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صباح موسوی نے کربلاء انٹرنیشنل ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ان کی نگرانی میں چلائی گئی۔ اس مہم کی پیروی محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر اور امیونائزیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر نے کی۔
(96) سپروائزز، بشمول وزارتی ٹیم، مہم میں کام کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے مصروف کار رہی۔
اس مہم میں پرائمری سکولوں میں 453 طلباء کو اور 260 بچوں کو ویکسین لگائی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم (1,083) کارکنان کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔ (361) موبائل ویکسینیشن ٹیمیں کام کرتی رہیں۔
یہ موبائل ویکسینیشن سروس فراہم کرنے کا سلسلہ مہم کے تمام ایام میں جاری رہا۔
کوریج کی شرح (91%) تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین محفوظ اور قابل اعتماد اور مصدقہ عالمی ذرائع سے لی گئیں تھی۔
اپنے بیان کے اختتام پر ،موسوی نے ویکسینیشن ٹیموں کو بطریق احسن اپنا کام مکمل کرنے میں ان کی مدد پر ، کربلا کے خاندانوں، پرائمری اور بچوں کے سکولوں کی انتظامیہ کے کردار کو سراہا ۔
أمیر الموسوی
ابو علی