عراق میں متعین فرانس کی سفیر کا حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری
2024-04-30 04:38
عراق میں فرانس کے سفیر پیٹرک ڈورل اور ان کے ہمراہ وفد نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور انہیں حرم کی طرف سے دی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی
کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق حرم امام حسین ع کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضيا الدین نے مہمان وفد کا استقبال کیا اور ضریح مبارک کی زیارت کے بعد حرم حسینی کی تاریخ اور زائرین کو دی جانے والی خدمات کے بارے میں معزز مہمانوں کو تفصیل سے آگاہ کیا
فرانس کے سفیر نے کہا کہ میں پہلی بار امام حسین کی زیارت کے لئے آیا ہوں یہاں آکر مجھے دلی طور پر سکون ملا اور یہاں کی خوبصورتی اور رونق نے مجھے حیران کر دیا
انہوں نے مزید کہا، میں دوبارہ کربلا ضرور آؤں گا اور حرم امام حسین ع کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے لئے دی جانے خدمات بالخصوص تعلم و صحت کے پروجیکٹ کا دورہ کروں گا
انہوں نے حرم کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا
عماد بعو
ابو علی