کربلا ا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء کے بنائے گئے اشیاء کی نمائش کا انعقاد

2024-04-29 15:11:19

صوبہ کربلا میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن جناب عباس عودہ السلطانی نے جدید تعلیمی نظام اور طلباء و طالبات کے ہاتھوں سے بنائے گئے مختلف اشیاء کے ماڈلز کی نمائش کا افتتاح کیا

یہ نمائش 4/24/2024 بروزہ اتوار کو شہدا موتہ گرلز سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوا جہاں طلباء و طالبات نے بے کار اشیاء سے بنائے گئے دیدہ زیب ڈیکو ریشن پیس سجا رکھے تھے

نمائش کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد، قومی ترانے پیش کیا گیا اس کے بعد طلباء کی جانب سے تھیٹر پرفارمنس کے طور پر ٹیبلو پیش کئے گئے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ کھیل اور اسکاؤٹنگ ایکٹیویٹی، جناب یاسر قاسم نے اپنی خطاب میں کہا کہ ہنر مند طلباء و طالبات زندگی کے کسی بھی مرحلے پر ناکام نہیں ہوتیں اور اس طرح کی تخلیقی اور سائنسی نمائشوں سے سٹوڈنٹس کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ملک و قوم کی ترقی میں معاون ثابت ہوتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ سائنسی اور فنکارانہ نمائش میں فنون خطاطی، آرٹ اور زیب دیدہ ڈیکوریشن سے طلباء کے تخلیق کردہ مختلف فن پارے اور دیگر اشیاء بنا کر نمائش کی زینت بنائیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى